دمشق ،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی حمایت یافتہ شامی عسکری گروپ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیرالزور صوبے میں انہیں شام اور روس کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کا سامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی اور روسی طیارے شام میں داعش کے خلاف اپنی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اس نئی پیشرفت سے ایسا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ اب امریکی حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کے جنگجو اور روسی حمایت یافتہ شامی فورسز کے مابین بھی تناؤپیداہو سکتاہے۔